
بسم اللہ الرحمان الرحیم
مشرقی اُفق – پاک بھارت جنگیں اور بھارتی نقصان – میرا فسر امان
بھارت نے ہمیشہ پاکستان سے جنگوں میں نقصان ہی اُٹھایا ہے۔ مگر بھارت نے ہمیشہ جھوٹا پروپیگنڈا کر کے اپنے نقصانات اور شکست کو چھپانے کی کوشش کی۔ پاکستان میں اپنی لابیوں،سیکو لر اور قوم پرستوں کو استعمال کر کے شکست کو اپنے حق کرنے کی ناکام کوشش کی۔ انہوں اپنے تحریروں اور تبصروں میں بھارت کی برتری اور پاکستان کی جیت کو شکست میں بدلنے کا کام کیا۔ مگر حقائق کب تک چھپ سکتے ہیں۔ راقم ایک ملٹی نیشنل کمپنی کا ملازم تھا۔ کمپنی نے ۷۸۹۱ء میں بھارت ایک کورس کے لیے بھیجا۔ بھارت میں مسلمانوں کی تاریخ بدلنے کی کوششوں کے کچھ واقعات بیان کرتا ہوں۔بھارت میں حکومت نے سیاحوں کوبھارت میں مسلمان حکمرانوں خاص کر مغل حکمرانوں کی تاریخ بتانے کے لیے اپنی ٹرینڈ گائیڈ تعینات کیے ہوئے ہیں۔وہ گائیڈ جھوٹ بو ل کر مسلمانوں کے دور کی تاریخ کو مسخ کر تے ہیں۔ مثلاً ایک بھارتی گائیڈ نے کچھ بیرون ملک سیاحوں کودہلی میں موجودقطب مینار والی مسجد بارے بتا رہے تھے۔ وہ بتا رہے تھے اس کی بنیادوں میں مندر ہے۔ جسے مسلمان باد شاہ نے مسمار کر کے یہ مسجد بنائی ہے۔میں کان لگا کر یہ سب کچھ سن رہا تھا۔ گائیڈ میری طرف متوجہ ہو کر کہا۔میاں صاحب آپ کہاں سے؟ میں کہا میں پاکستان سے آیا ہوں۔ میری طرف عجیب سامنہ بنا کر کہا نمستے۔ یعنی یہاں سے ہٹو میری باتیں نہ سنو۔ شہر متھرا میں ایک دکان سے وہاں کی سوغات پیڑے خرید رہا تھا۔ سامنے ایک مسجد کا مینار نظر آ رہا تھا۔لوگ کھڑے تبصرہ کر رہے تھے۔ یہ مسجد مندر توڑ کر بنائی گئی ہے۔ شام کو دہلی کے لال قلعے میں سائٹ اینڈ ساؤنڈ پرگرام سننے کے لیے گیا۔اس میں بھارت کے مسلم مغل دور کی تاریخ کو مسخ کیا جاتا
ہے۔ اورنگزیب کے دور کی تاریخ مسخ کیا گیا۔مودی اب اورنگ زیب کی قبر کھودنے کی مہم چلائے ہوئے ہے۔ شہرآگرہ میں تاج محل دیکھنے گیا تو وہاں بھی گائیڈوں کو سن کر محسوس ہوا کہ مغلوں کے خلا ف زہر اُگلا جا رہا ہے۔ مجھے حیرت اس وقت ہوئی جب تعلیم یافتہ میرے کائنٹر پارٹ گوش صاحب نے کہا میر صاحب کیا مغل مسلمان تھے؟ میں نے برجستہ کہا کہ آپ مسٹر گوش ہیں۔ تو میری طرف متوجہ ہوا۔ میں نے کہا بھائی آپ جس طرح واقعی مجسم مسٹر گوش ہیں۔ اسی طرح مغل بھی مسلمان ہیں۔ جیسے ہندوؤں کا مذہب دیو مالائی ہے۔ ویسا ہی مسلمان تاریخ کو توڑ مروڑ کے دیو ملائی بنا یا جا رہا ہے۔ دنیا بھارت کے دہشت گرد وزیراعظم مودی کو بھارت کے مسلمانوں کے ساتھ تعصب کو دیکھتے رہتے ہیں۔
اب اصل موضوع کی طرف آتے ہیں۔ ۸۴۹۱ میں کشمیر پر پہلی پاک بھارت جنگ ہوئی۔بھارت نے کشمیر میں ہوائی جہازوں سے ذریعے فوج اُتار اور سری نگر پر قبضہ کر لیا۔پونچھ کے سابق کشمیری فوجیوں نے اس پر بھارت خلاف جنگ چھیڑ دی۔ پاکستان خیبر پختونخواکے قبائل اور پاک فوج ان کی مدد کرنے پہنچ گئے۔ آزاد کشمیر کاموجودہ تین سو کلومیٹر لمبا اور تین میل چوڑا علاقہ اور پورا گلگت و بلتستان مجاہدین نے فتح کر لیا۔ مجاہدین سری نگر تک پہنچ چکے تھے۔ مکمل شکست سے بچنے کے لیے بھارتی وزیر اعظم نہرو صاحب اقوام متحدہ جاکر اس وعدے پر جنگ بندی کرائی کہ کشمیر میں امن قائم ہونے پر رائے شماری کرائے گا۔ کشمیریوں کو حق دے گا۔ وہ پاکستان یا بھارت، جس کے ساتھ چائیں شامل ہو جائیں۔ مگر بعد میں بھارت اس سے مکر گیا۔۸۴۹۱ء کی جنگ پاکستان نے جیتی اور بھار ت کو آدھے کشمیرہاتھ سے نکل جانے کا نقصان ہوا۔
آپریشن جبرالٹر ۵۶۹۱ کی جنگ سے پہلے کیا گیا تھا۔بھارت نے ۶ ستمبر کو پاکستان پر حملہ کر دیا بھارتی آرمی چیف نے تکبر سے کہا،کل لاہور فتح کر کے اس کے جم خانے میں شراب کا دور چلائیں گے۔لاہور کیا فتح کرتے۔ پاکستان کی بری فوج نے کھیم کرن، مونا باؤ پر قبضہ کر لیا۔ کشمیر میں اکھنور اور دیگر محاذوں پر بھارت کو شکست دی۔ پاکستان ایئر فورس کے پائلٹ ایم ایم عالم نے ایک منٹ میں بھارت کے پانچ ہوائی جہاز فضاؤں میں گرا کر عالمی ریکارڈ قائم کر کے بھارتی فضاؤں پر قبضہ کر لیا۔ بھارت کے پٹھان کوٹ سمیت کئی ایئر بیسز کو شدید نقصان پہنچایا۔بحری فوج کے بہادروں ے دوارکا بھارتی نیوی بیس کو تباہ کرکے بھارتی نیوی کو بمبئی کے نیول بیس تک محدود کو دیا۔
۱۷۹۱ء کی جنگ میں غدار وطن شیخ مجیب کے غداری کے وجہ سے پاکستان کو شکست ہوئی۔ مشرقی پاکستان ہم سے الگ ہو کر بنگلہ دیش بنا دیا۔ اس جنگ میں بھی ہماری ایئر فورس نے بھارت کے تین جہاز گرائے تھے۔اب بنگلہ دیش بھارتی کالونی سے نکل کر پاکستان کا دوست بن گیا ہے۔بھارت کے تمام اثرات کو بنگلہ یش سے نکال دیا ہے۔نوٹوں پر شیخ مجیب کی تصویریں ہٹا کر پاکستان سے اظہار یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۰۴۹۱ء لاہور میں قراداد پاکستان پیش کرنے والے محب پاکستانی مولوی فضل حق کی تصویر لگا دی۔
۹۹۹۱ء کی کارگل جنگ میں ہماری ایسٹرن لائٹ انفنٹری اور کشمیری مجا ہدین نے کشمیر کے اندر گھس کر بھارت کے وزیر اعظم دہشت گرد مودی کا غرور توڑا۔ کار گل کی کئی اُونچی چوٹیوں
پر قبضہ کر لیا۔ سیاچین کو جانے والی سڑک پر قبضہ کر کے بھارت کی فوجوں کا راستہ بند کرکے کشمیر پر قبضہ کرنا تھا۔ مگر ہماری نا اہل سیاست دان جو بھارت کے ساتھ تجارتی فواہد حاصل کرتے ہیں جنگ بندی کے لیے امریکی صدر کے پاس پہنچ کر جنگ بند کرائی۔ اس جنگ میں بھی بھارت کوشکست ہوئی۔ بھارت کا جانی نقصان بھی ہوا۔اس جنگ میں بہادری دکھانے ہماری فوج کے مشہورمعروف فوجی جناب”کرنل شیر خان“ کو پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز”نشان حیدر“ دیا گیا۔
۵۲۰۲ء کی حالیہ پاک بھارت جنگ کی وجہ بھار ت کے دہشت گردزیر اعظم مودی کا فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ ہے۔ یہ اسرائیل کے اس خوف سے کہ غزہ جنگ میں پاکستان کے چوٹی کے علماء نے جہاد کا اعلان کر دیا ہے۔ کہیں پاکستان غزہ جنگ میں نہ کود پڑے۔ اسرائیل کی شہ پر بھارت ایک دفعہ پھر غلطی کر بیٹھا۔بی بی سی نے پہلگام جھوٹ کا پتہ چا ک کر دیا۔ بھارتی ایئر فورس کا نائب سربراہ عہدے سے فارغ ہو گیا۔خالصتان نے پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔ سکھ خاتون یہ نغمہ بہت مشہور ہوا”اسی مردہ بادنہی کہہ سک دے۔۔۔ پُھل کہ وی پاکستان نوں“ نادرن کمانڈ سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار گرفتار ہوا۔ بھارت نے سندھ طاس پانی کا معاہدہ معطل کر دیا۔بھارت نے پاکستانی کے سفارت کاروں کو دہلی سے واپس کردیا۔ پاکستان نے بھی جواباً ایسا ہی کیا۔بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان میں مساجد اور مدارس پر رافیل جہازوں سے حملہ کرچالیس شہریوں جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں کو شہید کر دیا۔پاکستان نے کہا، دن کی روشنی میں بدلہ لیں گے۔ شہریوں پر نہیں فوجی تنصیبات پر حملہ کریں گے۔ پاکستان نے جوابی حملے میں تین رافیل سمیت چھ طیارے گرا دیے۔دس مزید گرا سکتے تھے۔بھارت نے طیارے چھپا دیے۔ اسرائیل ساختہ ڈرون سے پاکستان کے کئی شہروں پرحملہ کر دیا۔ اسرائیل نے سیکڑوں جنگی ایڈوائزروں سے بھارت کی مدد کی۔ پاکستان نے بھارت اسرائیل ساختہ نوے(۰۹) ڈرون گرا دیے۔ بلا آخر پاکستان نے بدلہ لیتے ہوئے صبح فجر کر بعد دن کی روشنی میں آپریشن”بنیان مرصوص“ کے تحت بھارت کی فوجی تنصیبات پر حتف۔و ن میزائیلوں کی بارش کردی۔ بھارتی دفاعی نظام نیست نابود کر دیا۔اُدھم پور، آدم پور، بھٹنڈا،پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ کو نقصان پہنچا۔براہوس اسٹوریج،بھارتی بریگیڈ کواٹر اور پوسٹیں تباہ کر دیں۔ بھارتی فوجیوں نے سفید جھنڈے لگا کر جان چھڑائی۔بھارتی سیکر ٹیری خارجہ وکرم مصری کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران خواتین فوجی عہدہ داروں جن میں سنگنل کور کی کرنل فوزیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویو میکا سنگھ کے چہروں سے محسوس ہوتا تھا، جیسے کچھ چھپا رہی ہیں پاکستان کی جوابی کاروائی میں بھارت کی۶۲ دفاعی تنصیبات اور ایئر بیسز کو نقصان پہنچے کا اعتراف کیا۔ امریکی صحافی نے کہا پاکستانی میزائیلوں نے بھارت کو مذاکرات پر مجبورکیا۔برطانوی صحافی نے کہا پاک فضا ئیہ کی طاقت بھارت سے زیادہ ہے۔مغربی اخبارات نے کہا پاکستانی ایئر فورس فضائیہ فضاؤں کی بادشاہ ہے۔ عالمی میڈیا نے کہا پاکستان نے بھارت کو جواب دے کر دنیا کو حیران کر دیا۔
مودی نے قوم سے خطاب میں بھارتی گودی میڈیا کی طرح جھوٹی بڑکیں ماری۔جیسے گودی میڈیا نے کراچی کی بندر گا تباہ۔لاہور تباہ ہو گیا۔اسلام آباد پر قبضہ وزیراعظم شہباز زخمی ہوا،پاکستان سلینڈر کر گیاکاجھوٹ گھڑا تھا۔ بھارت کے شہریوں تک نے، مودی کے گودی میڈیا پر مقدمے قائم کر دیے ہیں۔بھارتی کانگریس نے کہا مودی مزید کسی مہم جوئی کا آغازنہ کرنا۔ کئی مدت بعدبھارت اورمودی اب پہلی بار کسی تیسرے فریق کو بیچ میں ڈالنے پر راضی ہوا۔پاک بھارت مذاکرات سعودیہ یا امارات میں ہو سکتے ہیں۔ مودی نے ٹرمپ سے جنگ بندی کی درخواست کی۔ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بند کرا دی۔ ۲۱ مئی کو پاک بھارت ڈی جی ایم نے بات چیت کی۔۱۱ مئی کو”بنیان مرصوص آپریش“ کامیابی پر یو م تشکر منایا گیا۔ اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔ پاک فوج نے کہا بھارت نے پانی روکا تو فوراً رد عمل دیں گے۔آرمی چیف عاصم منیرکو شاندار فتح پر فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ اس طرح اس جنگ میں بھی بھارت کو پاکستان نے شکست دی۔ ایک معاشی تجزیہ کار کے مطابق بھارت کو۳۸/ ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ہٹلر صفت دہشت گردمودی، دیو مالائی باتیں سنا سناکر بھارتی عوام کو کب تک مطمئن کرتے رہیں گے؟
Post Views: 237